• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کمبھ میلے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ایک ہزار یاتری کورونا میں مبتلا

بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کمبھ کے میلے میں کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی بدترین خلاف ورزی پر ایک ہزار سے زائد یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کے دعووں کے باوجود میلے میں شریک لاکھوں لوگوں نے کورونا کی احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا۔

 بھارتی شہر ہردوار میں جاری کمبھ کے میلے میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ہے، بھارتی حکام کے مطابق دو روز کے دوران میلے میں شریک ایک ہزار سے زیادہ افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بھارت میں آج کورونا کے ایک لاکھ پچاسی ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔


بھارت میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ اڑتیس لاکھ سے زیادہ اور اموات ایک لاکھ بہتر ہزار سے زائد ہیں۔

تازہ ترین