بھارت : کورونا سے بگڑتی صورتحال کے باعث میٹرک کے امتحانات منسوخ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : کورونا سے بگڑتی صورتحال کے باعث میٹرک کے امتحانات منسوخ

بھارت میں کورونا وائرس  سے بگڑتی صورتحال کے سبب میٹرک کے امتحانات منسوخ کردیئےگئے ہیں۔

بھارتی وزارت تعلیم کا کہناہے میٹرک کے بورڈ امتحانات منسوخ کردیئےگئے جبکہ بارہویں جماعت کےامتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

بورڈکی جانب سےیکم جون کو کوروناصورتحال کا جائزہ لیاجائےگا جس کے بعد بارہویں جماعت کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کیاجائےگا۔

بھارتی وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ میٹرک کےطلبا کو انٹرنل اسسمنٹ کی بنیادپر اگلی جماعت میں پروموٹ کردیاجائےگا۔

اسسمنٹ سےغیر مطمئن طلبا صورتحال نارمل ہونےپر ہونے والی امتحانات میں بیٹھ سکیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید