• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔آئیسکوریجن کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین