• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دہشت گرد نصیر عرف دیش کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کا تعلق گینگ وار بابا لاڈلا گروپ سے ہےدہشت گرد کی گرفتاری لیاری لی مارکیٹ سے عمل میں آئی ، گرفتار دہشت گرد بھتہ خوری ، قتل اور اقدام قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہے گرفتار دہشت گرد کراچی آپریشن کے بعد بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا2017 میں بی آر اے میں شمولیت اختیار کرکے استاد شواز بلوچ سے تخریب کاری کی تربیت بھی حاصل کی، بلوچستان میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر ساتھیوں کے ہمراہ حملوں میں ملوث رہا ہے ،ملزم نےسال 2012 میں غفار زکری کے کارندے شہزاد خان کو اغواء کے بعد بھول پتی لین لیجاکر قتل کر نے کا اعترا ف بھی کیا ہے،2014 میں عدنان عرف عدو ، طارق ایرانی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور2013 میں عزیر بلوچ کے کارندے اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کیاتھا ۔

تازہ ترین