• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی پاکستان ٹیم کو سیریز جتوادی۔

شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد ٹوئٹر پر کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ایک اور سیریز جیت گیا۔

شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ نہیں کی تاہم نشاندہی ہونے پر انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے ایک اور پیغام لکھا کہ غلطی بھی بندے سے ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے ہرایا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے اب 4 میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم جیت کی صورت میں سیریز جیت لے گی جبکہ جنوبی افریقا کی جیت سے سیریز کا اختتام برابری پر ہوگا۔

تازہ ترین