اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواستیں آج سماعت کیلئے مقرر کردی ہیں ، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل 10رکنی فل کورٹ لارجر بینچ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کے سابق فیصلے کے کچھ حصوں پر نظر ثانی کرنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرے گا ۔