• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا پھیلائو روکنے کے لیے احکامات کا نفاذ یقینی بنایا جائے،حکومت بلوچستان

کوئٹہ (خ ن)محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق حکومت بلوچستان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر مجازحکام کی پیشگی منظوری سے رمضان المبارک میں صوبہ بھرمیں کورونا کے پھیلا ئوکی روک تھام کے سلسلے میں احکامات کے نفاذ پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی سفارشات پر تمام انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ماہ کے دوران مساجد،مارکیٹس اور دیگر جگہوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں کاروباری حضرات وغیرہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بندش اور جرمانے عائد کی جائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر لاک ڈاؤن اور اوقات وغیرہ کی پابندی کے حوالے سے کارروائیاں نظر آنی چاہئے۔ بندش کے دنوں کو محفوظ دن تصور کیا جائے گا۔قومی سطح پر ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیوں کی مکمل بندش یقینی بنایا جائے گاجبکہ بنیادی ضروریات، کراکری، میڈکل اسٹورز اور پٹرول پمپس وغیرہ شامل ہیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ 
تازہ ترین