• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے وژن کے مطابق زمونگ کور کو ماڈل سٹی بنایاجائیگا،رابعہ بصری

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما حلیمہ خان نے گذشتہ روز ایم پی اے رابعہ بصری کے ہمراہ زمونگ کور چلڈرن سنٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود بچوں کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر ایم پی اے و ہیلتھ کمیٹی کی چیئر پرسن رابعہ بصری نے کہاکہ گلیوں اور سڑکوں پر یتیم او ر بے سہارا بچوں کو زمونگ کو لایاجائیگا اور انکو معاشرے کا مفید شہری بنایاجائیگا وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق زمونگ کور کو ماڈل سٹی بنایاجائیگا اور اب یہ بچےسٹریٹ چلڈرن نہیں بلکہ سٹیٹ چلڈرن کہلائیں گے اور ان بے سہارا اور یتیم بچوں کو شہر بھر سے لایاجائیگا جہاں پر انکو ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تین محکموں کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین