میلان ( جنگ نیوز )یورپی یونین کمیشن نے آئندہ سال کورونا وائرس ویکسین کے لئے اسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کے ساتھ اپنے کنٹریکٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے بجائے دوسری ویکسین مسینجر آر این اے کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی ۔ جو فائزر اور ماڈرناز تیارکرتے ہیں یورپی کمیشن کے صدر نے بتایا کہ فائزر اور بائیون ٹیک سے ایک ارب 8 کروڑ ویکسین کی خوراک کے لئے نئے معاہدے پر بات چیت جاری ہے ۔