• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں شاہی محل کے نزدیک کلہاڑی بردار گرفتار

لندن (پی اے) ایک شخص پر بکنگھم پیلس کے نزدیک مبینہ طور پر کلہاڑی لہرانے پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مال پر کام کرنے والے پرائیوٹ سیکورٹی گارڈز اس وقت چوکنا ہوگئے جب ایک شخص نے اس شخص کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے اس شخص کو چیلنج کیا اور حراست میں لے لیا جسے نزدیک گشت کرنے والے میٹ پولیس کے افسران نے گرفتار کرلیا۔ لی برج روڈ، لیٹن، ایسٹ لندن کے 46سالہ ولادی سلیو ڈرائی ہال پر جمعرات کی صبح جارحانہ ہتھیار رکھنے اور مزید دھار والی چیز رکھنے پر دو جرائم پر فرد جرم عائد کی گئی۔ اسکا کسٹڈی میں ریمانڈ دیدیا گیا اور وہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوگا۔ میٹ نے کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی رپورٹ نہیں اور واقعہ دہشت گردی سے منسلک نہیں۔
تازہ ترین