• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی: رات کے کرفیو کی خلاف ورزی پر ڈھائی ہزار افراد گرفتار

بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پابندیاں سخت کردی گئیں، نئی دلی میں رات کے کرفیو کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 484 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر نئی دلی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 16ہزار 699 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وائرس سے 112اموات ہوئیں۔

دوسری جانب کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد سرکاری دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین