• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے روس کے دس سفارت کاروں کو ملک بدرکردیا

واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 10 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم ‏دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انتخابات میں مداخلت، ہیکنگ اور کریمیا پر ‏غیرقانونی تسلط کے الزامات پر امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر پابندیوں کے ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں۔صدارتی احکامات کے مطابق روس پر مختلف نوعیت کی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب ‏کہ 10ڈپلومیٹس کو ملک بدر ی کا حکم دیا گیا ہے۔
تازہ ترین