• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماسکو(پی پی آ ئی) امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا، روسی وزارت خارجہ نے امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا عنقریب جارحانہ جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کے سا تھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے برعکس ہیں جبکہ روس متعدد دفعہ امریکہکو مخالفانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔
تازہ ترین