کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عباس کی ہیٹ ٹرک سمیت چھ وکٹیں
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عباس کی ہیٹ ٹرک سمیت چھ وکٹیں

لندن (جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی۔کاؤنٹی چیمپئن شپ ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عباس نے مڈل سیکس کیخلاف ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر11 اوور میں 11 رنز دے کر 6وکٹیں لیں۔ مڈل سیکس کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 79 پر ڈھیر ہوگئی۔ قبل ازیں ہمپشائر ٹیم پہلی اننگز میں 319رنزبناکر آئوٹ ہوئی تھی۔ اس نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان ایک رن بنایا تھا۔

اسپورٹس سے مزید