• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے 484 ڈالر فی ٹن کی بولی دی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ وزارت تجارت نے ترکش کمپنی کو غیر ذمہ دار قرار دیا اور ہدایت کی کہ ٹینٹڈر منسوخ کر دیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونے پرٹینڈر منسوخ کیا، عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے 2 ٹینڈر منسوخ کرچکی ہے۔

تازہ ترین