• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرب سٹون، لین مارکنگ نالوں کی صفائی کا کام تیز

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کرب سٹون، لین مارکنگ، نالوں کی صفائی اور کارپٹنگ کا کام تیز کر دیا ۔ سڑکوں پر موجود گڑھوں کو بھی فل کر کے لیول کرنے کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی ڈی اے شہر اقتدار کی تعمیرو ترقی کیلئے کوشاں اور ہر شعبے کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں زیرو پوائنٹ سے سرینا چوک تک لین مارکنگ مکمل کر لی گئی ہے ، گولڑہ موڑ تک بھی لین مارکنگ مکمل ہو چکی ہے۔ کرب سٹون لگائے جا رہے ہیں، شیوران اور کیئر ٹائلز لگائی گئی ہیں، ضرورت کی جگہوں پر سائن بورڈز انسٹال کئے گئے ہیں، کرب سٹونز کی پینٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ پانی کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اوپن نالوں کی صفائی کی گئی ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی اوپن نالوں کی صفائی کروا ئی گئی ہے۔ سری نگر ہائی وے پر موجود گڑھوں کو بھر کے کارپٹنگ کر لی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ عرصہ دراز سے التواء کے شکار آئی فورٹین میں روڈ کی پوزیشن لیکر روڈ ساؤتھ نے سڑک کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ ائی آیٹ، ائی نائن اور آئی ٹین میں سڑکوں کی بھی کارپٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ شہر بھر میں ٹوٹے ہوئے کرب سٹونز کی مرمت کا کام بھی کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔

تازہ ترین