• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان بازاروں میں چینی آٹا ختم،خریداری کیلئے صارفین گتھم گتھا

ملتان (سٹاف رپورٹر) رمضان بازاروں میں چینی اور آٹا وقت سے پہلے ختم ہو گئے۔صارفین چینی کے حصول کے لئے آپس میں گتھم گتھا ہو تے رہے۔خریداروں کے رش میں اضافہ کے باعث دھکم پیل جاری رہی،ناقص منصوبہ بندی پر خواتین نے احتجاج کیا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو ماہ صیام میں سستی اشیائے خوردنوش فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جسکے لئے حکومت نےضلع ملتان میں 11 سستے رمضان بازار قائم کئے ہیں جہاں سے عوام اشیائے خوردنوش کی خریداری کرسکتے ہیں حکومت نے ملتان شہر میں قائم کئے جانے والے سستے رمضان بازاروں میں مختلف اشیائے خوردنوش پر خاطر خواہ سبسڈی کی فراہمی ریلیف کی بجائے الٹاپریشانی کا سبب بننے لگی ہے۔ اس حوالے سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےشہری احمد بخش نے بتایا کہ مارکیٹ کی قیمتوں اور رمضان بازار میں بیچی جانے والی چیزوں کے نرخوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے جس کے باعث رمضان بازارمیں فراہم کی جانے والی سبسڈی میں فی الفور اضافہ کیا جائے،محمدبلال نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کہنے تو رمضان بازار قائم ہے لیکن پرائس لسٹ سے آپ تمام چیزوں کے نرخ دیکھ لیں کوئی خاص فرق نہیں ہے جس کےباعث عوام یہاںخریداری کرنے آئے۔
تازہ ترین