• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ آپ آئے، وہ بھی آیا

جیسا دیکھا، ویسا پایا

٭٭٭

2۔زمیں پر چلنا، سدا ہے کام

سر پر پڑے تو وہ ہے بدنام

٭٭٭

3۔ تن کی پتلی، سر کی موٹی

ہلکی پھلکی، قد کی چھوٹی

سر پٹخے اور طیش میں آئے

اگلے شعلہ، آگ لگائے

٭٭٭

4۔ہو اگر بخار کا مارا

کیوں نہ چڑھے پھر اس کا پارا

٭٭٭

5۔خوب پلائو چلتا جائے

پیاسا ہو تو رک جائے

٭٭٭

6۔رہتی ہے وہ جال بچھائے

خود نہیں تھکتی سب کو تھکائے

٭٭٭

7۔پہلے سیر کو جائے

پھر آکر پڑ جائے

٭٭٭

8۔پکا بیٹھا بور کرے

تھپڑ مارو شور کرے

٭٭٭

9۔ چھوٹی سی ڈبیہ ٹپ ٹپ کرے

چلتا مسافر گِر گِر پڑے

٭٭٭

10۔ تھال میں بیٹھا ایک الو

بھر بھر پیتا جائے چلو

جواب پہیلیاں :۔ 1۔سایہ 2۔ جوتا 3۔ ماچس کی تیلی 4۔ تھرمامیٹر

5۔فاؤنٹین پین 6۔ سڑک 7۔ چھڑی 8۔ڈھول 9۔ آنسو 10۔ چراغ

تازہ ترین