• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، تاجروں کا ہفتے میں 2 دن کاروباری بندش کا فیصلہ مسترد

آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے ہفتے میں 2 دن کاروباری بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران سندھ کے رہنما جاوید قریشی نے کہا کہ وفاق، صوبےکی سیاسی کشمکش میں تاجروں کو سازش کے تحت مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

جاوید قریشی نے کہا کہ سندھ حکومت این سی او سی کی آڑ میں سندھ کے تاجروں کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت کاروبار بند کرنے کی بجائے لوگوں کو ویکسینیشن کی ترغیب دے۔

جاوید قریشی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے میں کاروباری مراکز ہفتے میں 6 دن کھولنے کا فوری اعلان کریں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری اوقات کار رات 10 بجے تک اور 15 روزے کے بعد رات 2 بجے تک کرنے کا اعلان کیا جائے۔

تازہ ترین