• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز بھی رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی کے مقدمے کے حامی


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز بھی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے حامی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو پریشر میں لانا مافیا کا کام ہے، ہم رانا ثنا اللّٰہ کی دھمکیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سابق حکمرانوں کا اس ملک سے کوئی لینا دینا نہیں، ان کی اولادیں اور جائیدادیں باہر ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا، یہ بہت اہم وزارت ہے، جس کی مزید ترقی کیلئے کام کروں گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں اس وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا، ہمیں کوالٹی اسٹینڈرز برقرار کرنے ہیں، ملک کی ترقی کے لیے قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہو گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثنا اللّٰہ پر دہشت گردی ایکٹ تحت مقدمے کی بات کی تھی۔

وفاقی وزیر کی بات پر رانا ثنا اللّٰہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین