• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں

جیونیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ کے میزبان اور سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سلیم صافی کی والدہ کی نماز جنازہ کل صبح رشکئی بازار کی مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں جیسا شجرِ سایہ دار رشتہ کھودینا بہت بڑا غم ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ہم اللّٰہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحومہ کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین۔

 رکن قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو نے سینئر صحافی سلیم صافی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

تازہ ترین