کوہاٹ: جائیداد کے تناز ع پر فائرنگ، 4 جاں بحق، 3 زخمی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ: جائیداد کے تناز ع پر فائرنگ، 4 جاں بحق، 3 زخمی


کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں جائیداد کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درہ آدم خیل کے پہاڑی علاقے بوستی خیل میں پیش آیا۔

جہاں ایک گروپ کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دوسرے گروپ نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا۔


مقامی لوگوں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

 درہ آدم خیل پولیس اسٹیشن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید