• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ زمبابوے کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تیاریاں جاری


دورہ زمبابوے میں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچز کا سلسلہ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتے کو کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں 49 اوورز کے کھیل میں صرف دو وکٹیں گریں۔

ٹیم میں شامل نوجوان بیٹسمین آغا سلمان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 110 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے، فواد عالم نے 37، سعود شکیل نے 28 رنز بنائے۔

بولرز میں ساجد خان اور زاہد محمود نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پریکٹس میچ کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا، جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ 21 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوگا۔

تازہ ترین