• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو ہوگا، اسپیکر کا اعلان

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شام کی پارلیمان کے اسپیکر نے باقاعدہ اعلان کردیا۔ شامی اسپیکر برائے  پارلیمان حمودہ الصباغ کے مطابق صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پیر سے دس روز تک وصول کیے جائیں گے۔

صدارتی انتخابات میں بیرون ملک رہنے والے شامی شہری 20 مئی کو شامی سفارت خانوں میں ووٹ ڈالیں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یہ دوسری بار صدارتی انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

شام کے صدر بشارالاسد نے ابھی تک باضابطہ طور پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان نہیں کیا ہے، صدر بشارالاسد 2000ء سے شام کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔


 2014 کے صدارتی انتخابات میں صدر اسد نے 88 فیصد ووٹ لیے تھے۔ وہ اپنے والد حافظ الاسد کے انتقال کے بعد سن 2000ء سے عہدہ صدارت پر فائز ہیں۔

شام کے 2012 کے آئین کے مطابق کوئی بھی صدر 7 سالہ دو مدت تک ہی صدر رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین