• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں، امریکی وزیر دفاع

شامی حکومت کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے سے متعلق رپورٹوں کے بعد شام کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سپریم عسکری قیادت کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جس میں مشرقی غوطہ میں دوما کے علاقے پر شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی حملے کے جوابی آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ہفتے کے روز ہونے والے اس مبینہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شامی شہری موت کی نیند سلا دیے گئے۔ ٹرمپ نے اس وحشیانہ کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے شامی صدر بشار الاسد کو "حیوان" قرار دیا اور ذاتی طور پر روسی صدر ولادیمر پوتین کو بھی نادر نوعیت کی تنقید کا نشانہ بنایا۔واشنگٹن اس وقت دوما میں مہلک گیسوں کے استعمال کی تحقیقات کر رہا ہے جب کہ ٹرمپ اتوار کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ وسیع تباہی پھیلانے والے ممنوعہ ہتھیاروں کا سہارا لینے کے عوض شامی حکومت کو "بھاری قیمت چکانا" ہو گی۔

تازہ ترین