• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری آج سے شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے میں ٹی 20 اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ارکان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔

اِدھر دورہ زمبابوے کے لیے پاکستان میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان کی ٹریننگ جاری ہے، ارکان اکیس اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

ادھر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے نے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، شین ولیمز زمبابوے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تازہ ترین