• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا کی بدتر صورتحال کے باوجود جلسے پر مودی کو تنقید کا سامنا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں کورونا کی بدتر صورت حال کے باوجود انتخابی جلسے کرنے پر مودی کو تنقید کا سامنا ہے۔مغربی ریاست بنگال میں مودی نے پہلی بار بڑا ہجوم اکٹھا ہونے پر عوام کو سراہا جس پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ ایسا بھی پہلی بار ہےکہ جب ملک میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ بیمار ہیں اور ریکارڈ اموات ہورہی ہیں۔ کانگریس رہنماؤں نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث بنگال میں انتخابی سرگرمیاں ملتوی کردی ہیں۔

تازہ ترین