• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

لندن (این این آئی)کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین نے کہا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چا ہئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں۔پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

تازہ ترین