• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس یا ویکسین سے خواتین بانجھ نہیں ہوتیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کا شکار یا کورونا ویکسین استعمال کرنے والی خواتین بانجھ پن کا شکار نہیں ہوتیں، یہ بات اسرائیل کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے ، ایسی خواتین جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکی ہیں یا پھر انہوں نے اس سے حفاظت کیلئے ویکسین لگوائی ہیں پر اسرائیل کی ایک میڈیکل یونیورسٹی نے تحقیق کی ، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ان خواتین میں زچگی کے عمل پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، اس تحقیق میں 32خواتین شامل رہیں ، اسرائیلی اسپتال کی ڈائریکٹر اینیٹ ہارشکو نے بتایا کہ ان میں سے نصف خواتین کی ذاتی مسائل یا اپنے پارٹنر کی پیچیدگیوں کے باعث زچگی کے عمل میں مسائل کا سامنا رہا اور وہ واپس نہیں آئیں تاہم دیگر خواتین میں ایسی کوئی پیچیدگی سامنے نہیں آئی کہ کورونا وائرس یا ویکسین کے استعمال سے ان کے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

تازہ ترین