• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین سفارتی تعلقات،مضمون نویسی کے کامیاب امیدوار

لاہور(خصوصی نمائندہ،خبرنگار)چین کے لاہور قونصلیٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے اشتراک سے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70سالہ تقریبات کی مناسبت سے مضمون نویسی کے مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔ کورونا وباکے باعث ورچوئل تقریب کاانعقاد انسٹی ٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے چیئرمین محمد مہدی اور صدر یاسر حبیب خان کی سربراہی میں ہوا تھا۔نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ملتان کی عائشہ احمد نے حاصل کی جنہیں 50ہزار روپے کا کیش پرائز،دوسری پوزیشن لاہور کی منہال علی نے حاصل کی جنہیں 25ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کراچی کی امن حبیب نے حاصل کی جنہیں 10ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا جبکہ ایان خرم،مہوش مظفر،ہاشم بن عاقب، ابراہیم کاشف،محمد فیض عمیر،محمد ثاقب،نسیم بلوچ،شاہدہ زبیر ، عثمان طارق اور ولید احمد شہزاد شامل ہیں جنہیں تعریفی اسناد دی گئیں۔ باہمی اشتراک سے ایسے مقابلے پورے سال جاری رہیں گے ، یہ اوپن مقابلہ ہے جس میں پاکستانی طلبہ ، پروفیشنلز خاص طو رپر خواتین ، معذور افراد ، خواجہ سرا، اوور سیز پاکستانیزاور پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے خصوصاً جنوبی پنجاب ، بلوچستان ، فاٹا اور گوادر او ر اوورسیز پاکستانیزحصہ لے سکتے ہیں۔
تازہ ترین