حکمران اداروں کوتباہ کررہے ہیں،ن لیگ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اداروں کوتباہ کررہے ہیں،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں کی اٹھکیلیاں ختم ہونے والی ہیں ، حکمران بیرونی ایجنڈے پر اقتدار میں آئے ہیں اور اداروں کو تبا ہ کررہے ۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماو ں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو جلدہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا نوازشریف شہباز شریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا ۔
لاہور سے مزید