فیکٹری ایریا اورلاری اڈہ میں نوجوان اورخاتون کی پراسرار ہلاکت
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیکٹری ایریا اورلاری اڈہ میں نوجوان اورخاتون کی پراسرار ہلاکت

لاہور ( کرائم رپورٹرسے )فیکٹری ایریا اور لاری اڈا میں خاتون سمیت دو افراد پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادیا .فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ پرپچیس سالہ نوجوان امیر حسن پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایاگیا اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا جبکہ لاری اڈا کے علاقے میں 60 سالہ خاتون سکینہ بی بی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئی پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔
لاہور سے مزید