ملتان کےمختلف علاقوں میں گیس کی بندش،مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کےمختلف علاقوں میں گیس کی بندش،مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) شالیمار کالونی خیرالمعارف روڈ ماڈل ٹائون ٹی چوک کے مکینوں کا صدر ملک منیر حسین ہانس کی قیادت میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلائے گئے، نعرے بازی کی گئی، صدر ملک منیر حسین ہانس نے کہا ڈیڑھ ماہ سے سوئی گیس نہیں ہے، ملحقہ علاقوں تلاب والا، گلستان علی، ٹیوٹا موٹرز، محمود جم والا، ٹبی والا، سبزہ زار میں اہل علاقہ روزے رکھنے کیلیے بازار سے مہنگے داموں گیس خریدنے پر مجبور ہے، سوئی گیس آفس میں بارہا درخواستیں دیں، لیکن کوئی کاروائی نہیں کی گئی، اہل علاقہ دفتروں کے چکر لگا کر تھک گئے، محمد ریاض، محمد حنیف، ملک شہزاد، ملک ذیشان ہانس، نذیر احمد، محمد عمران، محمد اشرف، ملک مجاہد و دیگر اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب اور اعلی حکا م سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ملتان سے مزید