• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان قادر کا مرحوم والد سے بھرپور اظہار محبت

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ میرے عزیز والد آپ میرے اسٹار ہیں۔ میں آپ سے بہت محبت کرتا اور آپ کو یاد کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک ایسا بھی دن آئے گا کہ میں آپ کو کبھی بھی دیکھ نہیں پاؤں گا۔

اپنے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے، آپ کو بہت شدت سے یاد کررہا ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں عثمان قادر نے اپنے والد کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ عثمان قادر سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے ہیں، 2019 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے، 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین