• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فٹبال تنازع، اجلاس بلانے کا فیصلہ، ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

بین الصوبائی رابطے کی وفاقی وزارت نے ملک میں فٹبال کے تنازع اور فیفا پابندی کے خاتمے کے لئے جلد تمام اسٹیک ہولڈر کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ حکومت فٹ بال اور فٹ بال فیڈرشن کے مسائل حل کرنے کے لئے سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ فٹ بال اور کھلاڑیوں کو نقصان سے بچایاجا سکے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں کیا۔ 

فٹبال تنازع، اجلاس بلانے کا فیصلہ، ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل
اورنگی سوشل یونیٹی کرکٹ ٹورنامنٹ تھرڈ سیزن کی فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا گروپ

 انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے تمام گروپس مل بیٹھ کر اتفاق رائے سے مسئلے کا مثبت حل نکالیں۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ محسن مشتاق اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل محمد آصف زمان بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ اور فیڈریشن کے دیگر سابق عہدیداران نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ 

پی ایف ایف کے صدر سید اشفاق شاہ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ وہ جلد سے جلد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے الیکشن چاہتے ہیں لیکن اس سے قبل ایک غیر جانبدار نارملائزیشن کمیٹی قائم کی جائے، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فیفا جلد از جلد ایک ایسی غیر جانبدارنارملائزیشن کمیٹی قائم کریگی جس میں پی ایف ایف کے تمام گروپس کو نمائندگی دیکر الیکشن کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ہالینڈ میں کورونا کے باوجود ہاکی کے تمام کیمپ اور لیگز مقابلے جاری ہے، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سلمان اکبر نے اترخ ہالینڈ سے جنگ کو بتایا کہ ان کی اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری ہے، جبکہ ہالینڈ میں تمام ہاکی لیگز کے مقابلے بھی ہو رہے جس میں غیر ملکی کھلاری بھی شریک ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے دی گئی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ 

غیر ملکی کلب کے ٹور نامنٹ بھی ہورہے ہیں، حکومت نے کھیلوں کی سر گرمیوں اور فزیکل ایکسر سائز کے کلب اور جمنازیم کو بند نہیں کیا ہے۔جس میں کواتین اور بچے بھی شریک ہوتے ہیں، ووشو اور كنگ فو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذوالفقار علی کو ورلڈ یوگا الائنس اور یوگا آرٹس اینڈ فٹنس اسپورٹس سائنس کی جانب سے بیچلر آف یوگا کی ڈگری دی گئی ۔ 

وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے واحد پاکستانی ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے16افراد کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ یوگا آرٹ صدیوں سے دنیا کے بیشتر ممالک میں فٹنس اور روحانیت کے حوالے سے مقبول اور معروف آرٹ ہے جو پاکستان میں بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی گزشتہ چھ برس سے اس ادارے سے منسلک ہیں اور ان کی ہر یوگا ٹریننگ اورپروگرام میں حصہ لیتے ہیں، اورنگی ٹائون میں ہر قسم کا ٹیلنٹ موجود ہے۔

فٹبال تنازع، اجلاس بلانے کا فیصلہ، ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل
آل کراچی دھنی بخش میموریل فٹبال ٹور نامنٹ کی فاتح پھول پتی اسٹار کے کپتان پی پی کے رہنما مہمان خصوصی عزیر رستم سے ٹرافی لیتے ہوئے ساتھ میں پرویز دودا بھی نمایاں ہیں

کھیلوں میں بھی یہاں کے بے شمار کھلاڑیوں نے قومی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیاہے بدقسمتی سے ملک کے دیگر بڑے بڑے شہروں کی طرح اس علاقے میں بھی کھیلوں کے میدانوں پرناجائز تعمیرات اور چائنا کٹنگ کرکے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے دور کردیا ، لیکن اس کے باوجود اورنگی ٹاؤن میں کام کرنے والی اورنگی والے سوشل آرگنائزیشن نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے سرگرداں ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین