• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل بائیو سیکیور ببل، PCB کے برطانوی کمپنی سے معاملات طے

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن6 کے ملتوی میچز دوبارہ کرانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے برطانوی کمپنی سے محفوظ بائیو سیکیور ببل کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے برطانوی کمپنی کی خدمات لی گئی ہیں، کامیاب تجربے کے بعد آئندہ ہوم سیریز کیلئے یہی کمپنی انتظامات کرے گی۔

ذرائع پی سی بی کاکہنا ہے کہ کورونا پروٹوکولز پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ داری کمپنی کی ہوگی۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کیس اور بائیو سیکور ببل کی خلاف ورزیوں پر پی ایس ایل کے میچز ملتوی کیے گئے تھے۔

تازہ ترین