• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹیسلا کی گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق 2019 ء ٹیسلا ماڈل ایس انتہائی تیز رفتاری سے سفر کررہی تھی اور موڑ پر نہ مڑنے پر سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرا گئی، درخت سے ٹکرانے پر گاڑی میں آگ لگ گئی۔

حکام کے مطابق گاڑی میں سوار دو افراد میں سے ایک آگے اور دوسرا پچھلی نشست پر موجود تھا جبکہ ڈرائیور کی سیٹ پر کوئی موجود نہیں تھا۔

امریکی آٹو سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس نے مارچ میں ٹیسلا گاڑیوں کے 27 حادثات کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

تازہ ترین