• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہ ختم کرنا ہوں گی، شوکت ترین

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت خزانہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ بہت جلد اپنی ترجیحات کا اعلان کروں گا عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہ ختم کرنا ہونگی ، آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 11سال بعد وزارت خزانہ میں دو گھنٹے معاشی امور پر بریفنگ لی ہے، بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے، معیشت کی بہتری کیلئے بہت سے منصوبے ہیں، میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔ 

عوام کو ریلیف دینے کیلئے مہنگائی کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا، بروقت اور درست ڈیٹا اشیائے ضروریہ کی دستیابی بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

دریں اثناشوکت ترین نے چیف شماریات کو ہدایت کی کہ مہنگائی کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے انتظامی کنٹرول کی نئی درجہ بندی مرتب کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان بیور و آ ف شماریات کو یہ بھی ہدایت کی کہ ملک بھر کے مختلف اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں میں فرق کاباقاعدگی سے موازنہ کیا جائے۔

وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوراً بعدوزیر خزانہ شوکت ترین سے سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقداما ت و چیف شماریات مسٹر حامد نے ایک تعارفی ملاقات کی چیف شماریات نے وزیر خزانہ کو ڈیٹا کو اکٹھا کرنے اور خاص طوپر مہنگائی کے اعداد وشمار کنزیومر پرائس انڈکس اور احساس پرائس انڈکس سے متعلق تکنیک اور اعداد وشمار کو مرتب کر نے سے متعلق بریفنگ دی۔

تازہ ترین