صدف کنول نے شہروز سبزواری کو کس اداکارہ کیساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کنول نے شہروز سبزواری کو کس اداکارہ کیساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی

پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی جانب سے اپنے شوہر، معروف اداکار شہروز سبزواری پر شوبز انڈسٹری کی ایک نامور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

گزشتہ سال کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی صدف کنول اور شہروز سبزواری اکثر اوقات ہی خبروں میں رہتے ہیں۔

حال ہی میں دونوں کی جانب سے ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی گئی، اس دوران اس جوڑی سے متعدد دلچسپ سوالات کیے گئے جس کے دونوں ہی کی جانب سے خوشگوار موڈ میں جواب دیئے گئے۔


شو کی میزبان، معروف اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے صدف کنول سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایسی کون سی اداکارہ ہیں جس کے ساتھ وہ شہروز سبزواری کو کام کرنے سےمنع کریں گیں؟

اس دوران صدف کنول کو اداکارائیں منتخب کرنے کے لیے آپشن بھی دیئے گئے جس میں اداکارہ رمشا خان، علیزے شاہ اور حبا بخاری کا نام شامل تھا۔

اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول کی جانب سے پہلے پوچھا گیا کہ یہ حبا بخاری کون ہے؟

جس پر شو کی میزبان کی جانب سے اُنہیں حبا بخاری کا جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والا سپر ہٹ ڈرامہ ’دیوانگی‘ یاد دلایا گیا۔

اس پر صدف کنول کا کہنا تھا کہ حبا بخاری بہت پیاری لڑکی ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے صدف کنول کا کہنا تھا ہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کو اداکارہ علیزے شاہ کے ہمراہ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید