• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ٹرین کے 90 ڈرائیورز اور گارڈز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ٹرین کے 90 ڈرائیورز اور گارڈز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیورز اور گاردز کے ٹیسٹ مثبت آنے پر 56 لوکل ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ادھر بھارتی ریاست اترپردیش میں ہفتے اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوپی میں لاک ڈاؤن جمعے کی رات 8 بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح 7 بجے تک رہے گا، یوپی کے تمام اضلاع میں رات کا کرفیو برقرار رہے گا۔

تازہ ترین