• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کو پاکستانی نوجوان کا ریپ سانگ بھاگیا

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ پاکستانی ریپ گلوکار محمد شاہ کے ریپ سانگ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئیں۔ 

حال ہی میں پاکستان کے ایک نوجوان گلوکار محمد شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے خصوصی ریپ سانگ تیار کیا ہے۔


گلوکار محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کا نام ’عالیہ‘ ہے جس میں اُنہوں نے گائیکی کے اپنے منفرد انداز میں عالیہ بھٹ کی اب تک کی تمام فلموں کا ذکر کیا ہے۔

محمد شاہ کا یہ ریپ سانگ جہاں پاکستان میں مقبول ہورہا ہے تو وہیں بھارت میں بھی اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ عالیہ بھٹ کو خود اُن پر بنایا گیا یہ ریپ سانگ بہت پسند آیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے محمد شاہ کے ریپ سانگ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’بہت ہارڈ۔‘

بالی ووڈ اداکارہ کے اس کمنٹ کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اُنہیں پاکستانی گلوکار کا یہ شاندار کارنامہ بھاگیا ہے۔

دوسری جانب بھارتیوں کی جانب سے بنائے گئے عالیہ بھٹ کے فین پیچز پر بھی محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

محمد شاہ کے اس ریپ سانگ کو اب تک 98 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین