• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا والدہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے والدہ ببیتا کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر  کیا ہے۔

کرینہ کپور نے بہن کرشمہ کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ہماری کُل کائنات اور ہماری طاقت کو سالگرہ کی بہت مبارک ہو۔


کرینہ نے لکھا کہ ہم ہمیشہ آپ کیلئے مشکلات کھڑی کرتے رہیں گے کیونکہ والدہ اسی لیے ہوتی ہیں۔

والدہ اور بہن کے ساتھ کرینہ کی یادگار تصویر کو مداح بہت پسند کررہے ہیں وہیں ساتھی شوبز ستارے بھی کمنٹ میں کرینہ کی والدہ کو زندگی کی 74 بہاریں دیکھ لینے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔


دوسری جانب کرشمہ کپور نے بھی والدہ کے ساتھ یادگار ویڈیو شیئر کی اور والدہ سے اظہارِ محبت کیا۔

تازہ ترین