• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ریاستوں سے مفاہمت میں عراقی ثالثی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایران

عراق میں ایرانی سفیر نے خلیجی ریاستوں سے ایران کے تعلقات بہتر بنانے میں عراق کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔

عراق میں ایرانی سفیر ارج مسجدی کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاستوں سے تعلقات بہتر بنانے میں عراق کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں۔  بات چیت میں ابھی واضح نتائج یا اہم پیشرفت پر نہیں پہنچے ہیں۔


دو روز پہلے برطانوی اخبار نے بغداد میں ایرانی اور سعودی حکام کے مذاکرات کی خبر دی تھی۔

گذشتہ روز ایرانی وزارت خارجہ نے مذاکرات کی تصدیق یا تردید کیے بغیر مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات کی خبر کی تردید کی گئی تھی۔

تازہ ترین