رنویر سنگھ نے کامیابی کیلئے اپنی محنت کی داستان سنادی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ نے کامیابی کیلئے اپنی محنت کی داستان سنادی

رنویر سنگھ اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے اسٹارز میں سے ایک ہیں، تاہم انھوں نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے لیے کامیابی تک پہنچنا پھولوں کا نہیں بلکہ کانٹوں بھرا راستہ تھا۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے پہلے قدم سے کامیابی کی منزل تک پہنچنے کی روداد سنائی۔ 

انھوں نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں متعدد مرتبہ انھیں یہ محسوس ہوا کہ کامیابی کی امید باقی نہیں ہے۔ 

رنویر کا کہنا تھا کہ کسی کا اتنی بڑی انڈسٹری میں قدم رکھنا اور کامیابی حاصل کرنا پہنچ سے باہر ہی دکھائی دیتا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ ’لیکن میں نے جدوجہد کی، آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں بھوکا اور بیوقوف تھا، لیکن ان سب سے بڑھ کے یہ کہ مجھے اپنی قابلیت پر بھروسہ تھا۔‘ 

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے اچھے سے معلوم تھا کہ یہ کتنا لمبا سفر ہے، لیکن میں اپنے اعتماد کو آزمانے کے لیے تیار تھا۔ 

انھوں نے بتایا کہ جب کچھ اچھا نہ ہوتا تو مہینوں تک فون نہیں بجتا تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مشکل وقت میں بھی اپنے ہدف پر توجہ مرکوز رکھتے تھے۔ 

ان کا کنہا تھا کہ میری یک نظری اور عزم نے بالآخر مجھے اس کا صلہ دیا اور آج میں اپنے خوابوں کو جی رہا ہوں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید