• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرا اور افسران نے ریلوے کا بیڑہ غرق کیا، منظور رضی

کراچی (پ ر) ریلوے ورکرز یونین کا اجلاس کراچی سٹی اسٹیشن پر یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلا س میں آل پاکستان ٹریڈ یونین الائنز کے جنر ل سیکریٹر ی محمد نسیم راو مہمان خصوصی تھے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منظور رضی نے کہا کہ ریلوے کے وفاقی وزیرنے جس طرح ریلوے ملازمین ان کے اہل خانہ کو ریلوے کی بدحالی اور کرپشن کا ذمہ دار ٹھہریاہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا بیڑہ غرق کرنے والے سابقہ ریلوے وزیراور حکام ذمہ دار ہیں یہ ادارہ 1975تک منافع بخش تھا لیکن اس کے بعد آنے والی حکومتوں اور ریلوے افسران نے اس کا بیڑہ غرق کردیا ہے ۔

تازہ ترین