• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسرباز شہری کو رومال سونگھا کر نقدی لیکر فرار‘ پولیس کارروائی جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقے میں نوسرباز شہری کو رومال سونگھا کر ہزاروں روپے کی نقدی لیکر فرار۔ لکڑمنڈی کا رہائشی نظر حسین نجی بینک سے چالیس ہزار روپے نکلواکر گھر جارہا تھا کہ ایس پی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نوسربازوں نے ایڈریس پوچھنے کےحوالے سے روکا اور موٹرسائیکل پر پچھلی سائید پر بیٹھے ہوئے نوسرباز نے رومال نکال کر سونگھا دیا اور بےہوشی کی حالت میں اسکی جیب سے رقم نکال کر فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو نشتر داخل کروانے کے بعد ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
تازہ ترین