• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر الیون کا دورہ جنوبی افریقا کے بعد دورہ زمبابوے کا آغاز

بابر الیون کا دورہ جنوبی افریقا کے بعد دورہ زمبابوے کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کھلاڑی مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں گے اور جیت کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے۔

پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر 2 میچز 23 اور 25 اپریل کو شیڈول ہیں۔جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز 29 اپریل اور7 مئی سے شروع ہوں گے۔

تازہ ترین