• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچز، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی ہرارے پہنچ گئے

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شرکت کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی ہرارے پہنچ گئے، کووڈ 19 ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ہوگی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی بدھ کو لاہور سے ہرارے پہنچے، زمبابوے پہنچنے پر قومی کرکٹرز کوویڈ-19 ٹیسٹنگ کے بعد ٹریننگ کریں گے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پہلا ٹریننگ سیشن 23 اپریل کو شیڈول ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 29 اپریل جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 مئی سے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین