• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی کا تھانہ قادرپورراں کا دورہ ، بے گناہ شہری کو رہاکروادیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان گزشتہ شب رات گئے تھانہ قادرپورراں پہنچے تو حوالات چیکنگ کے دوران حوالات میں قید ایک شہری فیاض نے اپیل کی کہ اسکو قتل کے مقدمے میں بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے تحقیقا ت کرکے ایس ایچ او کو سخت وارننگ جاری کی اور گرفتار شہری کو فوری حوالات سے نکلوا کر گاڑی میں گھر بھجوایا۔قبل ازیں ظفر اقبال اعوان نے تھانہ وزٹ کے دوران ریکارڈ کی درستگی کی بھی ہدایت کی اور تھانہ میں پولیس ملازمین کی بلانمبری موٹر سائیکلیں بھی اسی تھانے میں بند کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین