• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی تیسری خطرناک لہر کی شدت،خواتین کے تجارتی مراکز میں رش بڑھنے لگا

پشاور(وقائع نگار)کورونا کی تیسری خطرناک لہر کی شدت کے باوجود حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کئے جانے کا سلسلہ معمول بن کر رہ گیا ہے. پشاور کینٹ ، سٹی میں ٹریفک کے بدترین رش کے باعث منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا کینٹ اور سٹی کے خواتین بازاروں میں عید کی خریداری بھی شروع ہو گئی ہے تجارتی مراکز سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں جراثیم کش سپرے ، سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے. عید کی خریداری کے سلسلے میں خواتین کے تجارتی مراکز میں رش بڑھنے کی وجہ سے جہاں مصروف ترین تجارتی مراکز میں تل دھرنے کی گنجائش نہیں ہوتی اس کے باوجود تاجروں کی جانب سے ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر کی دھجیاں بکھیری جار رہی ہیں جبکہ شہر کی جانب آنے والے مضافاتی علاقوں کے مکین بھی ماسک کا استعمال نہیں کر رہے جس کی وجہ سے کورونا پھیلاو کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے ۔
تازہ ترین